ابنا: امنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہاہے کہ قطر کے شاعر محمد العجمی پر قطری حکومت بند دروازوں کے پيچھے مقدمہ چلا رہی ہے۔ انہوں نے بعض عرب ملکوں میں عوامی تحریکوں کے حق میں انقلابی شعرکہے تھے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ قطر کے اٹارنی جنرل نے محمد العجمی پر فرد جرم لگاتے ہوئے ان کے اشعار کو ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے جن میں انہوں نے امیر قطر کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ امنسٹی انٹرنیشنل نے تاکید کی ہے کہ محمد العجمی کو آزادی عقیدہ کے اصولوں کے مطابق رہا کیا جانا چاہیے۔ قطر کا یہ شاعر نومبر دوہزار گيارہ سے جیل میں ہے اور کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ واضح رہے قطر میں عوام کی آزادیوں پرایسے عالم میں پابندیاں لگائي جارہی ہیں کہ قطر شام کے دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کرکے اس ملک میں بحران پیدا کررہا ہے۔.....
/169